آرمی چیف کا جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا جہاں انھیں جے ایل اے کے کمانڈنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے فیکلٹی کےساتھ بات چیت میں کہا کہ جدید جنگی دورمیں جونیئرلیڈرزکی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ آرمی چیف نے فاٹااورمالاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطورانسٹرکٹرزدیکھ کرمسرت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جےایل اے جونیئرکمیشنڈ آفیسرزاورنان کمیشنڈ آفیسرزکوپیشہ وارانہ تربیت دیتا ہے،اکیڈمی کوسینٹرآف ایکسی لینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کا درجہ دیا جارہا ہے۔ سینٹرآف ایکسی لینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کا درجہ آرمی چیف کی ہدایت پر دیا جارہا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *