شادی شدہ مردوں سے افئیر نہ رکھنے کی سات وجوہات

تقریبا سو سال قبل اگر میں موجودد ہوتا تو مجھے یہ آرٹیکل لکھنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ اسےغیر اخلاقی اور برا کام سمجھا جاتا۔ لیکن آج کے دور میں کوئی بھی خاتون کسی شادی شدہ مرد سے افئیر چلانے کوایک نارمل چیز ہی سمجھتی ہے۔ نوجوان خواتین شادی شدہ مردوں سے دوستی کر لیتی ہیں  اور اسے کسی بھی طرح برا بھی نہیں سمجھتی۔ میں نے ایک آن لائن آرٹیکل پڑا جس میں خواتین نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا ۔ بہت سی خواتین کے مطابق اس میں کوئی خرابی نہیں ہے  اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے افئیرز ان کی شادی تک بھی پہنچے ہیں  لیکن کچھ خواتین نے اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویسے تو شادی شدہ مردوں سے افئیر کے کئی نقصانات ہیں لیکن میں صرف 7 وجوہات کا ذکر کروں گا  کہ کیوں شادی شدہ مردوں سے خواتین کو دور رہنا چاہیے۔

1 ۔ وہ ایک  بندھن میں بندھے ہیں

پہلی چیز اخلاقیات کی ہے۔ ایک شادی شدہ مرد نے اللہ کےسامنے ایک خاتون کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے  اور یہ عہد کوئی مذاق نہیں ہے۔ اگر وہ کسی دوسری خاتون سے محبت کا اظہار کرتا ہے تو پھر اسے کم از کم پہلی شادی سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے طلاق دے دینی چاہیے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا  تو یا تو وہ آپ کو بیوقوف بنا رہا ہے یا  پھر آپ کی اور اپنی خاندانی زندگی کی تباہی کا راستہ کھولتا ہے۔

2۔ آپ کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے

جیسا کہ میں نے پہلے بتایا، شادی شدہ مرد خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔ ایک مرد اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے اور اسے کھونا نہیں چاہتا لیکن اپنی جنسی ہوس کے لیے وہ دوسری خواتین کو بھی اپنے لیے مہیا رکھنا چاہتا ہے  اور ان خواتین سے پیار و محبت کی جھوٹی پینگیں بڑھاتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ بھی اسی لسٹ میں موجود ہوں لہذا ایسے مردوں سے دور رہیں۔

3۔ آپ اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں

وقت بہت قیمتی چیز ہے اور ضائع کیا وقت کبھی واپس نہیں ملتا۔ اگر آپ کسی شادی شدہ مرد سے افئیر میں مبتلا ہیں  تو ممکن ہے آپ اپنی زندگی کے بے شمار مہینے اور سال برباد کرتی چلی جائیں  اور اپنی زندگی کا مستقبل کھو دیں۔

4۔ ایسے مرد مکمل طور پر آپ کے نہیں ہوسکتے

ایسے مرد کے ساتھ جڑنے کا کیا فائد ہ جو آپ کا ہو ہی نہیں سکتا۔ ایسے مرد اکا کیا فائدہ جسے بانٹنا پڑے۔ ایسے مرد پر آپ کا کوئ حق نہیں ہوتا ۔ آپ جب چاہیں اسے اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتی ۔ آپ کے ساتھ گزرے وقت کے بارے مین وہ اپنی بیوی سے بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔

5۔ جھوٹ پر مبنی  رشتہ بے فائدہ ہوتا ہے

شادی شدہ لوگوں سے رشتہ دھوکے اور جھو ٹ   پر مبنی ہوتا ہے ۔ جھوٹ پر مبنی رشتو ں میں بے وفائی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ اگر اس میں مستقبل بھی نظر آ رہا ہو تو  بھی مجھے شک ہے کہ یہ کیسا مستقبل ہو گا۔ ایک بات یقینی ہے  اس رشتہ میں اعتماد کبھی اپنی تکمیل پر نہیں پہنچ سکتا۔

6۔ راز داری کوئی اچھی چیز نہیں ہوتی

خفیہ تعلقات  بہت تکلیف دہ اور تھکا دینے والے ثابت ہو سکتے ہیں ۔ آپ اپنے پسندیدہ مرد کے ساتھ کھلے عام نہیں گھوم سکتی  ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک نارمل جوڑے کی طرح آزادانہ زندگی سے محروم رہیں گی۔

7 ۔یہ ہمیشہ خطرناک کھیل ہی رہتا ہے

کسی بھی شادی شدہ مرد کے ساتھ افئیر ایک خطرناک کھیل کی مانند ہے ۔ آپ ایک تنگ آئی بیوی کے غصے کا شکار ہو سکتی ہیں ۔ مرد تو ایسے افئیر سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں ساری مشکلات صرف خاتون کے کھاتے میں جاتی ہیں۔ سب سے اہم چیز خاتون کی ریپوٹیشن ہوتی ہے جو ہمیشہ خطرے میں رہتی ہے  اور معاشرے میں اس کی شناخت مشکوک اور نا پسندیدہ بن کر رہ جاتی ہے جب کہ مرد ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری سے جڑنے کے لیے کسی بھی وقت اپنا راستہ بدل سکتا ہے۔  بہت سی خواتین کو مرد آسانی سے دھوکہ دے دیتے ہیں ۔ مرد آپ پر بہت سی رقم خرچ کرتے ہیں ، اور مہنگے تحائف بھی دیتے ہیں لیکن یہ پیار کبھی نہیں ہوتا۔ یہ محض ایک دھوکہ ہوتا ہے۔ مرد اپنی خواہشات کے لیے آپ پر اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔  اس طرح کے افئیرز سے بہت کم مثبت نتائج حاصل کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *