نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی کو ارسال

نگران وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی کو ارسال کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی ۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزرا ء کی دستیابی دیکھ رہا ہوں۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ اگر وزراء دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *