عید کا دوسرا دن ، موج مستی کے پلان بن گئے

لاہور ۔ عید الفطر کا آج دوسرا دن ہے، موج مستی کے پلان بن گئے، عوام نے آج کا دن بھی بھرپور گزارنے کا پلان بنالیا۔ کل کے میزبان آج کے مہمان بنیں گے، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے۔ مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔ بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر جائیں گے اور جو عیدی بچ گئی ہے اُسے اُڑائیں گے۔ ہاتھی، بندر اور پرندوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں گے، پارکوں میں بھی جھولوں کے مزے لیں گے۔ عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، آج بھی سیر سپاٹے کا پروگرام ہے، خوب ہلا گلا بھی ہوگا۔ شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کرلیا ۔ خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے۔ عید کا دوسرا دن بھی بھرپور تفریح میں گزرے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *