مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دی اور استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا ہے،گورنرصاحب کوبتادیا ہے کہ ہم اب کوئی الائنس نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر دشمن کا علاقہ نہیں ، یہاں مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیریوں اور پاکستان سے بات ہونی چاہیے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بات چیت سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے، ہم مفاہمت اور بات چیت کی پالیسی پر یقین رکھتےہیں، ہم نے اپنی طرف سے لوگوں کی فلاح کےلیے بہت کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کے لیے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا، بی جے پی کےساتھ باہمی ایجنڈا بنانے میں کئی ماہ لگے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *