فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبال کی دھوم

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبال کی دھوم، فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹ کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد "سٹیچ لیس" یا بغیر ٹانکے والی فٹبال متعارف کرائی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *