خالد جاویدنئے اٹارنی جنرل تعینات

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیااور ان کی جگہ خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ اشتر اوصاف علی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *