انتخابات میں ساڑھے3 لاکھ فوجی سیکورٹی دیں گے

عام انتخابات 2018 کے لیے وزارت دفاع نے ساڑھے3 لاکھ فوجی جوان دینے کی حامی بھرلی۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے گزشتہ 2سالوں میں ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی سیکورٹی کے فرائض ادا کرنے کے لیے بلا لیاہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں مسلح افواج یعنی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ریٹائرڈ جوانوں کے پاس بھی مکمل اختیارات ہوں گےتاہم عام انتخابات میں فوج الیکشن سے4 روز قبل بلائی جائی گی۔ انتخابات میں پرنٹنگ پریسز کی سیکورٹی 27 جون کو فوج کے حوالے کر دی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو درخواست بھجوائی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *