اساتذہ کے نام سے پہلے لفظ”آنرایبل‘لکھنا لازمی ہٍو گا ، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور۔ نگراں پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کی ہیں کہ گریجوایٹ اورسینئراساتذہ کے نام سے پہلے سرکاری طورپرلفظ”آنرایبل‘لکھاجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تکریم یقینی بنانے کے لئے تاریخی اقدام اٹھا یا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کی ترقیوں،تعریفی اسنادمیں ان کے نام کیساتھ”آنرایبل“لکھاجائےگا جبکہ اساتذہ کے نام سرکاری خط وکتابت میں ان کے لئے”آنرایبل “لکھنا لازمی ہو گا ۔اس کے علاوہ گریجوایٹ اورسینئراساتذہ کے نام سے پہلے بھی سرکاری طورپرلفظ”آنرایبل‘لکھاجائیگا۔نگراں پنجاب حکومت نے اساتذہ کی عزت اور تکریم کے حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *