آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم ناصر الملک نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس طلب کیا جہاں دونوں اہم شخصیات کے درمیان ملک کی داخلی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور نگران وزیر اعظم نے اس حوالے سے آرمی چیف کوآگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018کے پر امن طریقے سے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات لینے کی درخواست کی ہے: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *