طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے فیصلے والے دن طلال چودھری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ طلال چودھری نے اپنے بیانات سے کبھی انکار نہیں کیا، آرٹیکل 19 توہین آمیز تقاریر کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے طلال چودھری نے کبھی معافی نہیں مانگی، طلال چودھری کا مقدمہ عدالتی تحمل کا ہے۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے اس سے قبل دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ دانیال عزیز نے ججز اور عدلیہ کی تضحیک کی، ان پر توہین عدالت کے 3 میں سے 2 الزامات ثابت ہوئے، انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے، دانیال عزیز کو تا برخاست عدالت سزا سنائی گئی جو انہوں نے چند سیکنڈ میں مکمل کر لی :۔

طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ” پر ایک تبصرہ

  • Imran Butt
    جولائی 12, 2018 at 12:05 AM
    Permalink

    Kengru courts can only "Na Ahel" nothing else coz Tallal didn't join jeep group. Mehkma zerayet don't like this.. ok Tallal sahib bye bye

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *