این اے 125مبینہ دھاندلی کیس:الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور:سپریم کورٹ نے این اے 125 مبینہ دھاندلی کیس میں سابق وفاقی خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں 2رکنی بینچ نے این اے 125میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنادیا،فیصلہ خواجہ سعد رفیق کے حق میں سنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا، این اے 125 سے خواجہ سعد نے حامد خان کو شکست دی تھی، حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کئے تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *