بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات

لندن۔ لندن میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں کھولی ہیں۔ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں :۔

بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *