مستونگ میں دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق اور 35 زخمی

مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 35 افراد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی35 کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکا سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران کیا گیا نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ لیویز اور پولیس اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کر لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *