نواز شریف اور مریم نواز طیارے میں سوار

سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 45منٹ پر طیارے میں سوار ہوئے ان کے ہمراہ ن لیگ کے 40 سے زائد رہنما موجود ہیں۔ طیارہ لاہور کی جانب پرواز کے لیے تیار ہے ، پرواز میں مریم نواز، مرتضی عباسی، حنا پرویز بٹ و دیگر موجود ہیں۔

بورڈنگ شروع

پاکستان آمد کے لئے طیارے میں پاکستان وقت کے مطابق پانچ بجے سے کچھ منٹ پہلے بورڈنگ شروع ہوئی۔ ابو ظہبی سے پاکستان آنے والے پرواز 90منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ شیڈول کے مطابق پرواز رات 8 بجے کے قریب لاہور پہنچے گی ۔اس سے قبل نواز شریف اور مریم نواز نجی ائیر لائن کے ذریعے آج صبح لندن سے ابوظہبی پہنچتے تھے۔

سزا کے بعد نواز شریف کی گرفتاری سمجھ آتی ہے،بلاول
ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد نواز شریف کی گرفتاری سمجھ آتی ہے لیکن ن لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا جارہا ہے؟ لاہور کو محصور کیوں کیا گیا ہے ؟ پرامن احتجاج جمہوریت میں بنیادی حق ہے ۔

نوازاور مریم کی گرفتاری میں جو مدد درگار ہوگی، کریں گے
نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی بنیادی ذمہ داری نیب کی ہے ، اس حوالے جو مدد درکار ہوگی وہ صوبائی حکومت دے گی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *