ایفی ڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار اکرم خان کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔

عدالت نے ایفیڈرین کیس کے باقی7 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔عدالت نے دوپہر سوا بارہ بجے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے رات گیارہ بجے سنایا گیا۔

انسداد منشیات فورس کے اہلکار حنیف عباسی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ رینجرز کے اہلکار بھی موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *