اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام:1مصری کو عمر قید،3کو جرمانہ

jailقاہرہ:مصرکے ایک عدالتی اہلکار کے مطابق، اتوار کے روز، مصر کی ایک عدالت نے جزیرہ نما سنائی میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی، جہاں سکیورٹی فورسزاسلامی عسکریت پسندوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں۔
عدالتی اہلکار نے بتایاکہ اسرائیل کی مدد کے الزام میں مقید2 مصریوں پر ایب سنٹیامیں مقدمہ چلایا گیا اور ان میں سے ایک کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
شمالی سنائی میں واقع ایک عدالت کی جانب سے دئیے گئے ایک فیصلے میں، 3مزید ملزمان کو 10000مصری پاؤنڈز جرمانہ بھی کیا گیا۔مصر میں عمر قید، 25برس پر مبنی ہوتی ہے۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم محمد سلیمان نے نہ صرف اسرائیل سے نقد رقم حاصل کی بلکہ اسے اسرائیل میں ایک گھر بھی دیا گیا ، کیونکہ اس نے ان اسرائیلیوں کو، جن کا وہ آلہ کار ہے، مصری سکیورٹی فورسز اور شمالی سنائی میں موجودجہادیوں کے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *