پلگو! بچوں کو ٹیبلٹ کی لت سے نجات دینے والا ٹیبلٹ کھلونا

لندن: تقریباً تمام والدین اپنے بچوں میں ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون سے گھنٹوں کھیلتے رہنے کی عادت سے شدید پریشان ہیں۔ اب بچوں کی اس خراب لت کو دور کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو ہارڈویئر گیم بنایا گیا ہے جسے ’پلگو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے خارج ہونے والی بلیو لائٹ آنکھوں کے ان خلیات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہے جو روشنی جذب کرنے اور دیکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر بچوں کی نازک بینائی ان آلات سے شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

پلے شائفو نامی کمپنی نے پلگو گیم تیار کیا ہے جو ’’لیگو‘‘ کی طرح چند ٹکڑوں، ایک پلیٹ فارم اورٹیبلٹ پر مشتمل ہے جسے تعلیمی اور سیکھنے سکھانے کے عمل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری اچھی بات یہ ہے کہ پلگو بچوں کو براہِ راست ٹیبلٹ کو دیکھنے سے بھی روکتا ہے۔

اس گیم کے لیے بہت سے کنٹرولرز بھی بنائے گئے ہیں۔ جب بچے ٹیبلٹ کے سامنے کھلونے رکھتےہیں تو وہ اسکرین پر انٹریکٹو انداز میں ظاہر ہوتا ہے۔ بچے اسکرین کو دیکھتے ہوئے سادہ تجربات، آلات اور کھلونے تیار کرسکتے ہیں۔ پلگو پانچ سے لے کر گیارہ برس تک کے بچوں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔

اس میں ایک گیم پلگو اسٹیر ہے جس میں بچے کار کے پلاسٹک ہینڈل استعمال کرتے ہوئے اسکرینپر گاڑی دوڑاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیل کھیل میں ریاضی اور جیومیٹری کے بہت سے تجربات بھی انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبان سیکھنے اور نئے الفاظ جاننے کےلیے بھی کئیمعاون گیم بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب یہ گیم آگمینٹڈ ریئلٹی میں بھی کھیلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں دماغیکھیل بھی موجود ہیں جو بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں۔

اگلے سال مارچ میں پلگو فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت 35 سے 99 ڈالر کےدرمیان ہوگی جو مختلف گیمز کے حوالے سے ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *