کراچی: گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد، ریکارڈ 144 کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی: کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، شہر بھر سے ریکارڈ ایک سو چوالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کراچی گالف کلب پی این ایس کارساز کے سرسبز گالف کورس پرٹیم ایونٹ مقابلے  منعقد ہوئے۔

جس میں سلیم عادل، خرم خان، عمر فاروق اور ارشد آئی اے خان پر مشتمل کھلاڑیوں کی ٹیم نے  بارہ انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کمودور غضنفر عباس، کمدور ظفر محمود ، کموڈور سعد بن جبار اور کموڈور ماجد ستی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

اٹھارہ ہولز کے ٹورنامنٹ میں چھتیس ٹیمیں کورس پر آئیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سہیل شمس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کرانے کا مقصد جشن آزادی کے ہیروز کو سلام پیش کرنا تھا۔

ایونٹ میں شاندارکاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *