ترکی میں’’ کعبہ کی رونمائی‘‘اسکودار کے میئر کو شدید تنقید کا سامنا

istanbulاطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے ایک علاقے کے میئر کو اسلام کے مقدس ترین مقامات کے ماڈل بنانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ترکی کے اخبار ’روزنامہ حریت‘ کی ویب سائٹ کے مطابق استنبول کے علاقے اسکودار میں مقدس مقامات کے ان نمونوں کی رونمائی اتوار کو کی گئی جن میں خانہ کعبہ اور زم زم کے کنویں کے ماڈل شامل تھے۔میئر حلمی ترمین کے مطابق یہ ماڈل پیغمبر اسلام کی پیدائش یعنی عید میلادالنبی کے تہوار کے حوالے سے بنائے گئے ہیں۔ ’اِن دنوں میں ہم اپنے آقا کو سالگرہ مبارک کہتے ہیں اور ان ماڈلوں کے ذریعے ہم یہ محسوس کرانا چاہتے ہیں کہ جیسے کعبہ ہمارے شہر میں آ گیا ہو۔‘
لیکن ترکی میں مذہبی اقدار کے سب سے بڑے نگہبان ادارے ’دیانت‘ نے میئر کی جانب سے مقدس مقامات کے ماڈل بنائے جانے کے فیصلے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا۔ اپنے ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ کعبے کا طواف آپ صرف حج کے موقعے پر کرتے ہیں اور کسی دوسرے حوالے سے کعبے کے ماڈل یا نمونے کے گرد چکر لگانا ’گناہِ عظیم‘ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *