ایران: فوجی پریڈ پر حملے میں متعدد افراد ہلاک، 20 زخمی

تہران: جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں 1980 میں عراق کے ساتھ جنگ کو 38 سال مکمل ہونے کے حوالے سے فوجی پریڈ جاری تھی، جس میں دہشت گردوں کے گروپ نے حملہ کر دیا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'آئی آر این اے' کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی 'اے پی' نے ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی 'فارس' کے رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے خاکی یونیفارم پہن رکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *