وزیراعظم کا دورہ لاہور؛ 100 روزہ منصوبے اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی جائیگی

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں انہیں 100 روزہ منصوبے اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی جائیگی۔

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان سے ملاقات کریں گے۔ سینئر وزیر علیم خان وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

عمران خان تین بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور چار صوبائی وزراء انہیں اپنے محکموں کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین ، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت اپنے محکموں کے حوالے سے وزیراعظم سے اہم منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے۔

نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان دورے کے دوران بیوروکریسی کے مختلف اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *