سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی

کراچی: سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیا۔

سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان اہلکاروں کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے اور آئی جی سندھ نے ان کا تقرر نامہ جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے تحت بھرتی کیا گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔
نئے بھری اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *