قاہرہ میں سی پیک ڈائیلاگ اورٹریڈ سمٹ کاآغاز،مصرکی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

قاہرہ: پاکستان اور مصر کے تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر مصری دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔

کانفرنس کا انعقاد ساؤتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ (ساسی) کی جانب سے کیا گیا ہے، جو 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار، مصر میں پاکستان کے سفیر مشتاق علی شاہ اور مصری وزیر برائے منصوبہ بندی ہالا السعید بھی موجود تھیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا دےگا اور مصر بھی سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مصری وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ مصر اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1948 میں قائم ہوئے تھے اور قیامِ پاکستان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سے مصر وہ پہلا ملک تھا، جس نے یہاں اپنا سفارت خانہ کھولا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *