سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس شوکت صدیقی کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوعہدہ سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے اور اس حوالے سے کونسل نے اپنی سفارش صدر مملکت کو بھی ارسال کردی ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور حساس ادارے کے خلاف تقریر پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر تھے۔

واضح رہے کہ  رواں برس جولائی میں  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *