منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

اسلام آباد: سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی۔

جوہرٹاؤن لاہورمیں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچا اورگرفتاری دے دی۔ منشا بم نے کہا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لئے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

منشاء بم پر بیرن ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے منشا بم اور بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پرسرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لئے کیس کی سماعت کی تھی اورگرفتاری سمیت تمام اراضی واگزارکرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغازمیں لاہورمیں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے روز منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرائی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *