سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارا کام خراب کر رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی سطح پر ہمارے کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم سے اسلام آباد میں صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ کہ انتظامی سطح پر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، بیورو کریسی میں پرانی حکومت کے لوگ ہر جگہ بیٹھے ہیں، سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارا کام خراب کر رہی ہے۔

عمران خان نے قرض کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قرضہ کو 36 ٹریلین تک پہنچادیا ہے، اگلے دو ماہ میں اگر حکومت پیسے نہ لیتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف کا اصل مسئلہ ان کی شرائط ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کرپشن کے الزام میں ان میں سے کوئی نہیں بچے گا، اس لئے وہ شور مچا رہی ہے، پارلیمنٹ کے پہلے سیشن سے ہی انہوں نے شور مچانا شروع کردیا تھا، ہماری نیب پر براہ راست کوئی مداخلت نہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *