آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے لیے امریکی ناظم الامور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے لیے امریکا کے ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *