انتخابی دھاندلی، جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ن لیگ کی پی ٹی آئی کیخلاف درخواست

ecpانتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن میں مبینہ جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ن لیگ کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف درخواست دائر کرا دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدواروں قائم علی شمسی اور رانا عرفان محمود نے درخواست ایڈووکیٹ منور اقبال کی وساطت سے انکوائری کمیشن آفس میں دائر کی ہے ۔ منور اقبال ایڈووکیٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پی پی مظفر گڑھ 261 اور پی پی 213 خانیوال سے سید قائم علی شاہ شمسی اور رانا عرفان محمود سے منسوب دستاویزات جمع کرائیں ۔ میرے موکلان کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی ان سے منسوب کوئی دستاویز جمع کرانے کی مجاز نہیں۔ انکوائری کمیشن ہماری درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر مناسب حکم جاری کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *