'آئرن مین' کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی

رواں سال ریلیز ہوئی مارول کی کامیاب سپر ہیرو فلم 'ایوینجرز اینڈ گیم' میں مشہور زمانہ آئرن مین کے کردار کو مار دیا گیا تھا، جس پر مداحوں نے بےحد مایوسی کا اظہار کیا۔

متعدد سپرہیروز کو ایک پروجیکٹ میں جمع کرکے ایوینجرز سیریز بنائی گئی، جس کے آخری حصے میں سپر ہیرو آئرن مین نے ولن کو مارنے کے لیے اپنی جان بھی گوا دی تھی۔

آئرن مین کے اس کامیاب کردار کو روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے نبھایا اور اب مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ شاید ان کا یہ پسندیدہ کردار واپسی کرنے جارہا ہے۔

ڈیڈلائن نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روبرٹ اپنے اس کردار کے ساتھ جلد ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم 'بلیک وڈو' میں واپسی کریں گے۔

فلم بلیک وڈو میں ہولی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جونسن نے نتاشا رومن آف کا مرکزی کردار نبھایا اور ان کا یہ سپر ہیرو کردار ایوینجرز کا بھی حصہ رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فلم میں روبرٹ ایک مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

جبکہ اس فلم میں آئرن مین کے ساتھ ساتھ ایوینجرز کے اور بھی سپر ہیروز نظر آئیں گے۔

فلم 'بلیک وڈو' اگلے سال یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *