ثانیہ مرزا کی بہن کس کی دلہن بنیں گی؟ نام سامنے آگیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی بہن انعم مرزا رواں سال دسمبر میں پیا کا گھر سدھار جائیں گی۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور اسد کی دوستی اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ ماہ انعم کی بیچلر پارٹی کے بعد ان خبروں میں تیزی آگئی تھی۔

اب ان خبروں کی خود ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی ہے، اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انعم کی شادی رواں سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہن کی شادی کیلئے بیتاب ہیں اور کچھ دن قبل ہی فرانس سے لوٹی ہیں۔

خیال رہے کہ انعم مرزا پیشے کے لحاظ سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں اور اسد ایک کرکٹر ہیں۔

یہ  انعم مرزا کی دوسری شادی ہوگی، ان کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *