تربت میں حساس اداروں کی کارروائی: پانچ دہشت گرد ہلاک

pak-army-operationآج صبح تربت کے علاقے گوگدان میں حساس ادارے کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دھماکے کے بعد ایف سی اور حساس ادارے نے تربت میں کارروائی کر کے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے شادی کورمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پرایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ چھ گرفتار کرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *