پُرانی انار کلی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

lahoreblast-80arrested-pakistan-anarkalifoodstreet_7-7-2013_108331_lپرانی انار کلی فوڈ سٹریٹ میں بریانی فروخت کرنے والی ایک دکان پر دھماکا ہوا۔ زوردار دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور سامان بکھر گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور نزدیکی مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ زوردار بلاسٹ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت بہت سے لوگ جمع تھے اور زخمی مدد کے لئے پکارتے رہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا کہ دھماکا جولائی میں ہونے والے بلاسٹ کی طرح تھا۔ ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کا کہنا تھا دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی جگہ کے گرد حصار قائم کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ واضع رہے کہ ڈھائی ماہ قبل بھی دہشت گردوں نے اسی فوڈ سٹریٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں پانچ افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے تھے۔ آج ایک بار پھر دہشت گردوں نے اسی علاقے کا انتخاب کیا۔ رواں سال جولائی میں دھماکا خیز مواد کھانے کی میز کے نیچے رکھا گیا تھا جبکہ اس بار دھماکا خیز مواد ڈیپ فریزر کے نیچے رکھا گیا۔ پولیس شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پرانی انار کلی میں جاں بحق شخص محمد اشرف اوکاڑہ کا رہائشی تھا.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *