توانائی بحران اورٹیکسز کے خلاف اپٹما کا یوم سیاہ

textileتوانائی بحران اورٹیکسز کے خلاف اپٹما کا ملک گیر یوم سیاہ،آج ٹیکسٹائل ملز بند رہیں گی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے آج ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کی تائید اپٹما پنجاب نے بھی کی ہے۔ چئیرمین اپٹما پنجاب عامر فیاض کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے مطالبات پہنچا چکے ہیں لیکن کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی حکومت نے توجہ نہ دی تو انڈسٹری مستقل بند کر دیں گے کیونکہ توانائی بحران اور ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے جس سے کاروباری حریف ممالک سے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *