آٹومیٹک تسموں والے جوتے

shoesآپ کو سائنس فکشن فلم بیک ٹو دی فیوچر ضرور یاد ہوگی جس میں ہیرو کے پاس ایسے جوتے تھے جس کے تسمے خود بخود بند ہو جاتے تھے۔ 30 سال قبل یہ آئیڈیا شاید ایک خواب لگے تاہم 2015ء میں جوتے بنانے والی ایک کمپنی نے اسے تعبیر کی صورت دے دی ہے۔ کھیلوں کے جوتے تیار کرنے والی امریکی کمپنی نے ایسے جوتے تیار کر لئے ہیں جن کے تسمے خود بخود کھل اور بند ہو سکتے ہیں۔ تسمے جوتے میں لگی بیٹری سے کام کریں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ جوتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی مائیکل فوکس فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *