چین کے وائس چیرمین آف سنٹرل ملٹری کمیشن کی آرمی چیف سے ملاقات

army chiefآرمی چیف سے چین کے وائس چیرمین آف سنٹرل ملٹری کمیشن نے ملاقات کی جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے۔اس موقع پر جنرل فین کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیوں کی قدر کرتا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چین کے وائس چیرمین آف سنٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راول پنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے ، دونوں ملکوں کے تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے ، چین کے جنرل فین کا کہنا تھاکہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔چین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کیلیے سودمند ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *