فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی

france trainفرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ملک کے مشرقی شہر سٹراسبرگ کے قریب پیش آیا اور اس میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ فرانس کے قصبے ایکور شیم میں پیرس اور سٹراسبرگ کے درمیان چلائی جانے والی نئی ریل گاڑی کے آزمائشی ٹیسٹ کے دوران ہوا۔ مقامی حکومت کے اہلکاروں کے مطابق حادثہ ’تیز رفتاری‘ کے باعث پیش آیا۔ اہلکاروں کے مطابق ٹرین میں 49 افراد سوار تھے اور پٹری سے اترنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور وہ نہر میں جا گری۔ جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیموں نے جن میں غوطہ خور بھی شامل تھے امدادی کارروائیاں کیں اور بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پیرس، سٹراسبرگ آئی سپیڈ ٹرین لائن سروس اگلے برس سے باقاعدہ شروع ہونی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *