سپین میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

سپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور اُن کے ساتھ سات  سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور اُن کو سپین میں قدم رکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔سپین کی عدالت نے یہ فیصلہ Freedom Flotilla attack کے yahu 2کیس کو دوبارہ کھولنے کے بعد کیا ہے۔جج de la Mata نے اِس کیس کی سنوائی پچھلے سال روک دی تھی ۔ اِس کیس میں نامزد لوگوں پر2010 میں Freedom Flotilla جہاز پر اسرائیلی فوج کے حملے کا الزام ہے۔ یہ جہاز غزہ میں پھنسے لوگوں کے لئے امداد لے کر جا رہا تھا۔ اسرائیلی وزارتِ داخلہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو اشتعال انگیز کاروائی سمجھتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *