چوتھا ون ڈے : شاندار آغاز کے بعد انگلینڈ پہلی وکٹ سے محروم

matchپاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ شاندار آغاز کے بعد پہلی وکٹ سے محروم ہو گیا ہے.ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے انگلش ٹیم کو اوپنرز ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ہیلز 22 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کو وکٹ دے بیٹھے.چند لمحے قبل تک انگلینڈ نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے.
دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہے اور اوپننگ پر سیریز میں مسلسل ناکامیوں کے بعد احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے.
انگلینڈ نے اپنی فاتح ٹیم پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی.چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جہں اس نے سیریز میں خسارے میں جانے کے بعد شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے لگاتار دو میچوں میں فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی.
میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں.
پاکستانی ٹیم میں کپتان اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفرازاحمد، انورعلی، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور محمد عرفان شامل تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم جیسن روئے، ایلکس ہیلز، جو روٹ، آئن مورگن(کپتان)، جیمز ٹیلر، جوز بٹلر، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، ڈیوڈ ولی اور ریس ٹوپ لی پرمشتمل تھے.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *