فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپیہ 81 پیسے بجلی سستی

nepraنیپرا نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، کے الیکٹرک اور 300یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی،بجلی صارفین کو 21ارب روپے کے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔دوران سماعت وائس چیرمین نیپرا سی پی پی اے سے سوال کیا کہ 25میگاواٹ صلاحیت کا حامل کوئٹہ پاوراسٹیشن نیپرا سے لائسنس حاصل کئے بغیر کیسے بجلی فروخت کررہاہے ؟۔اس پر سی پی پی اے نے جواب دیا کہ گرمیوں میں شارٹ فال بڑھتا ہے تو مجبوری سے خریدنی پڑتی ہے ،نیپرا نے ہدایت کی کہ کوئٹہ پاوراسٹیشن بجلی جنریشن کا لائسنس حاصل کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *