مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں: فاروق ستار

farooq satar متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کل شہر کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ ہم نے بہت کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں فقید المثال کامیابی ملے گی جب کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کل ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پوراکراچی کل ایک آوازہوکراپنی رائے کا اظہار کرنے جارہا ہے اور عوام کل ووٹ کے ذریعے شہر کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں میں مختلف لسانی اکائیاں ہیں تاہم جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے متعلق ہماری پالیسی بالکل واضح ہے جب کہ کراچی میں طالبان، القاعدہ اورداعش کی موجودگی کی نشاندہی ہم نے ہی کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات 12 بجے ہی انتخابی مہم ختم کردی تھی جب کہ مختلف جگہوں پرہم آزاد امیدواروں کی بھی حمایت کررہے ہیں۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا ہمیں اپنے انتخابی دفاتر پرچھاپوں سے دھچکا لگا اور اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی جب کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بھی اپنی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *