دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے : پرویز رشید

pervaiz rasheed وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسائل کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں لیکن آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو تعمیر کے ذریعے ترقی دینی ہے، آج کا پاکستان قائداعظم کے خوابوں کے نزدیک ترکا پاکستان ہے جہاں کسی کو تعلیم سے روکنے کی اجازت نہیں اور کسی کو بچوں اور بچیوں کو سکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ آج کے پاکستان میں کسی کو کسی کی عبادت گاہ پر حملے کی بھی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں، نوازشریف کے بغیر ملک میں نہ سڑکیں بنتی ہیں اورنہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 1999 میں لوگ دہشت گردی کے لفظ سے ناآشنا تھے اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی آج مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف کا ہے جنہوں نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کی مدد سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے جب کہ کچھ عرصہ پہلے تک کراچی میں لوگ دن میں باہر نکلتے وقت خوف کا شکار ہوتے تھے لیکن آج بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کم ہوچکے ہیں اور لوگ رات میں بھی گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *