دنیا بھر میں 2008 کے جیسا معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے، امریکہ

امریکی ماہر معاشیات اور بینکار جارج سوروس نے خبردار کیا ہے کہ چین میں اقتصادی financial crisisسست روی کے باعث دنیا بھر میں 2008 کی طرح کا معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔سری لنکا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جارج سوروس کا کہنا تھا کہ چین کو اپنی معیشت میں بڑے چیلنج درپیش ہیں جس سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ مالیاتی مارکیٹوں کو دیکھا جائے تو 2008 کا معاشی بحران یاد آتا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں اقتصادی سست روی کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں اور اب تک دنیا بھر میں حصص کی قیمتوں میں 687 ارب ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *