ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں تیزی کا رجحان

ہانگ کانگ، شنگھائی اور ٹوکیوا سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا۔ہانshare marketsگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 317.10 پوائنٹس کے اضافے سے 20028.86 پوائنٹس جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.60 فیصد یا 18.25 پوائنٹس کی بہتری سے 3041.11 اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.47 فیصد یا 8.80 پوائنٹس کے اضافے سے 1864.19 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 230.16 پوائنٹس کے اضافے سے 17449.12 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 1.44 فیصد یا 20.22 پوائنٹس کی بہتری سے 1422.17 پوائنٹس ہوگیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *