پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجہان

..پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹرpakistan stock exchangeیڈنگ کے دوران شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس 100میں 1100سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 29 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی شدید مندی کا شکار ہیں اور ٹریڈنگ کے دوران جاپان کی اسٹاک مارکیٹ نکی میں 250سے زائد پوائنٹس، ہانگ کانگ کی ہینگ سنگ انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں 120پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب چین اور تائیوان کے اسٹاک ایکس چینجز میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *