پی ایس ایل فائنل میں آج اسلام آباد اور کوئٹہ ٹکرائیں گے

16

متحدہ عرب امارت میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں منگل کی شب مدمقابل ہوں گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعے کو پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے بھی ’پلے آف میچ‘ میں پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔خیال رہے کہ سپرلیگ کا پہلا میچ بھی انہی دو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی تھی۔اسلام آباد کی ٹیم کا اس لیگ میں آغاز اچھا تو نہیں تھا تاہم اس نے اپنے اگلے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر نوجوان اوپنر شرجیل خان کی دھواں دھار سنچری اور محمد سمیع کی عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو دونوں پلے آف میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کی مشاورت سے فائدہ اٹھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کو باآسانی ہرانے میں کامیاب رہی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں کامیابی کےلیے عالمی سپرسٹار کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، کمار سنگاکار جیسے کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی توقع کر رہی ہے۔جبکہ نوجوان بولر محمد نواز نے پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق بولر وسیم اکرم کی نگرانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی ہے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کے شین واٹسن کے زخمی ہونے کے بعد کوئی عالمی سپر سٹار تو موجود نہیں ہیں لیکن مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم جس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اس سے واضح ہے کہ منگل کی رات پاکستانی تماشائیوں کے لیے سنسنی سے بھر پور ہوگی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *