کیا آپ بچوں کے اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

Test

یہ پہیلی نما معمہ ہانگ کانگ کے ایک پرائمری اسکول میں داخلے کے ٹیسٹ کا سوال ہے جس نے بالغ افراد کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ پارک گاڑی جس لین میں کھڑی ہے اس کا نمبر کیا ہے؟ سوشل میڈیا کے ذریعے ابھر کر سامنے آنے والا یہ سوال لگ بھگ 2 سال پرانا ہے مگر اب بھی یہ بڑے بڑوں کو پریشان کردیتا ہے۔

پہلی جماعت میں داخلے کے لیے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب بچے تو 20 سیکنڈ میں دے دیتے ہیں مگر کیا آپ اتنے وقت میں اسے حل کرسکتے ہیں؟ اس کا جواب تو ہم آپ کو بتا ہی دیں گے تاہم یہ بھی جان لیں کہ آخر بالغ افراد کے مقابلے میں بچے اس کو اتنی جلدی حل کیسے کرلیتے ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے لیکچرار پروفیسر وائٹ بریڈ کے مطابق یہ معمہ اس بات کی اچھی مثال ہے کہ بچے بالغ افراد کے مقابلے میں ذہنی طور پر کتنے لچکدار ہوتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بڑے تخلیقی سوچ سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

اسے معمے کو ڈیوڈ جے باڈی کومبی نے تیار کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ میری 90 کی دہائی کی پزل بک کا حصہ تھا اور اس کتاب کو بعد ازاں چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ ایشیاءمیں گھوم رہا ہے۔ اس پہیلی کے جواب کے لیے ایک اشارہ، اپنے موبائل کو گھما کر دیکھیں یعنی اس تصویر کو الٹا کر کے دیکھیں۔ آپ باآسانی جواب پا لیں گے، اگر اب بھی جواب نہیں ڈھونڈ سکے توبتاتے چلیں، اس کا جواب "87" ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *