ممتاز قادری کیس میں مولوی حنیف قریشی کا بیان حلفی

bayan

اسلام آباد (نمائندہ دنیا پاکستان) سلمان تاثیراور ممتاز قادری کیس کے حوالے سے راولپنڈی کے مولوی حنیف قریشی کا عدالت کو دیا گیا بیان حلفی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نےلکھا ہے کہ میں " ملک ممتاز حسین نامی کسی شخص کو نہیں جانتا اور نہ ہی اس سے کبھی دوبدو ملاقات کی اور نہ ہی کسی جگہ پر اس شخص سے تفصیلی بات چیت کی اور نہ ہی اس قتل کے بعد اب تک میری ملک ممتاز سے کوئی ملاقات ہوئی " ۔مولوی حنیف قریشی اپنے حلف نامہ میں کہتے ہیں کہ انہیں غلط طور پر اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ۔ یاد رہے کہ سلمان تاثیر کے قتل کے بعد مولوی حنیف قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔ اپنے بیان حلفی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر متاثر ہو رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *