ہڑتال کرنے والے اسکولزکے خلاف لائحہ عمل کاجلد اعلان، وزیرتعلیم پنجاب

Rana Mashhood

لاہور -وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہےکہ کل پنجاب میں 97 فیصد سے زیادہ نجی اسکول کھلے رہیں گے اور اگر ہڑتال کرنے والے نہیں مانے تو حکومت ان کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت طلبا کا بہتر مستقبل چاہتی ہے، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے لہٰذا اسکول مالکان کو بھی بچوں کے مستقبل کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب میں 97 فیصد سے زیادہ نجی اسکول کھلے رہیں گے، بڑے اسکولز ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو میٹنگ میں نہیں آئے، اگر ہڑتال کرنے والے نہیں مانے تو حکومت آئندہ دو روز میں لائحہ عمل بتائے گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے 7 فیصد فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی، اب ہم فیسیں بڑھانے کے خلاف ہیں، جو اسکول بند ہیں ان کے مالکان سے بات کریں گے، جن اسکولز نے ہڑتال کی کال دی انہیں بھی حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار روپے تک فیس لینے والے اسکولز کو الگ ڈیل کریں گے جب کہ مسئلے پر 10 رکنی کمیٹی نجی اسکولز مالکان سے مشاورت کےبعد رپورٹ پیش کرے گی، ہم سفارشات بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادیں گے۔ اس موقع پر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ فیسوں کو جواز بنا کر اسکول بند کرنے والوں کی رکنیت معطل کردیں گے۔ واضح رہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے ایجوکیشن اتھارٹی بل کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ فیسوں میں اضافہ نہ کرنے پر کل پنجاب میں اسکول بند رکھنے کی بھی دھمکی دی ہے :-

ہڑتال کرنے والے اسکولزکے خلاف لائحہ عمل کاجلد اعلان، وزیرتعلیم پنجاب” پر ایک تبصرہ

  • مارچ 10, 2016 at 10:08 PM
    Permalink

    یہ خود کسی جونک سے کم نہیں ہے۔ پاکستان کا کرپٹ ترین وزیر ہے۔ رہ گئی بات ہڑتال کی تو وہ ایک ڈرامہ ہے۔ اس وقت کون سے سکول کھلے ہیں۔ ہڑتال کرنا ہو تو اکتوبر نومبر اور دسمبر میں سکول بند کرے۔ آج کل تو ویسے ہی امتحانات کا موسم ہے۔ سارے سکول بند ہیں۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے پشاور میں برکس کمپنیاں رمضان میں ہڑتال کرتی ہیں۔ کیوں کہ رمضان میں مزدور نہیں ملتے۔ بند کمپنیوں کو ہڑتال کا نام دے دیتے ہیں۔ اور ویسے بھی شہباز شریف حکومت کا کونسا کام صحیح نکلا ہے آج تک۔ ممتاز قادری والے کیس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ڈرامے پر ڈرامہ ہو رہا ہے۔ ایک ناکام حکومت کے ناکام ڈرامے۔

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *