چوہدری سرور ہماری جائیداد پر قابض ہیں ، سابق پارٹنر کی اہلیہ کا الزام

ser

لاہور (نمائندہ دنیا پاکستان)سابق گورنرپنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرورکے بزنس پارٹنر مرحوم چوہدری بشیر کی اہلیہ میری احمد نے دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر کی وفات کے بعد چوہدری سرور ان کی جائیداد کا حصہ نہیں دے رہے- تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب محمد سرور جب پاکستان سے انگلینڈ منتقل ہوئے تو وہاں ان کے ایک دوست چوہدری بشیر نےان کی مالی معاونت کی جس سے انھوں نے کیش اینڈ کیری کا بزنس شروع کیا.اس طرح چوہدری سرور اور چوہدری بشیر بزنس پارٹنر بن گے اور مختلف کاروبار میں انوسیٹمنٹ کرتے رہے جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمرشل پلاٹوں کی خریداری بھی شامل تھی.-کچھ عرصہ قبل چوہدری بشیر کا انتقال ہو گیا- چوہدری بشیر کی اہلیہ ایک انگریز خاتون ہیں اور پاکستان کے قانون اور طریقہ کار کو نہیں سمجھتیں. انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ انہیں ان کے شوہر کی جائیداد واپس دلائی جائے.میری احمد نے وڈیو میں کہا کہ 'میں بشیر احمد کی بیوی ہوں، میں  سابقہ گورنرپنجاب چوہدری سرورجو کہ لینڈ مافیا ہونے کے ساتھ ساتھ عورتوں کےبھی رسیاہیں ، سے اپنی جائیداد کی واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے مدد چاہتی ہوں ۔ انہوں نے مجھ سےکافی دفعہ مدد کرنے کا وعدہ کیا لیکن کبھی بھی میری جائیداد واپس نہیں کی۔ میری وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ اس سلسلےمیں میری مدد کریں '- 'دنیا پاکستان' نے متعلقہ کاغذات کی نقول بھی حاصل کرلی ہیں-میری احمد کی وڈیو اور کاغذات کی نقول نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہیں- چوہدری سرور سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا-چوہدری سرور اگر اپنا موقف دینا چاہیں تو ہمارے صفحات حاضر ہیں-

s-1


p>

چوہدری سرور ہماری جائیداد پر قابض ہیں ، سابق پارٹنر کی اہلیہ کا الزام” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *